عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 48684
جواب نمبر: 48684
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1377-1377/M=12/1434-U جو جگہ ایک مرتبہ شرعی مسجد بن جاتی ہے وہ تاقیامت مسجد برقرار رہتی ہے، اس کی مسجدیت ختم نہیں کی جاسکتی، لہٰذا سوال میں جس مسجد کا ذکر ہے اگر وہ شرعی مسجد ہے تو اس کو مدرسہ میں تبدیل کرنا ہرگز جائز نہیں، ہاں مسجد چھوٹی اور تنگ پڑگئی ہے تو اصل مسجد کو باقی رکھتے ہوئے اس میں جس قدر توسیع ممکن ہو توسیع کی جاسکتی ہے، اس میں کوئی ممانعت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند