• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 9818

    عنوان:

    میں درجہ ثالثہ کا طالب علم ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں نے قرآن حفظ کیا ہے لیکن جس طرح کرنا چاہیے تھااس طرح نہیں کیا۔ یاد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر کوئی مجھ سے کوئی سنانے کو کہے تو میں سنانہیں سکتا۔ اوررمضان میں کبھی نہیں سنایا۔ اس وجہ سے بہت پریشان رہتاہوں۔ تو اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2607=2100/ ھ

    اپنی موجودہ ضروری مشغولیات میں سے جو اوقات بچ جاتے ہیں، ان میں سے کوئی وقت مقرر کرلو اور مقررہ وقت میں قرآن شریف ہی یاد کرو، خواہ اس میں ایک ہی آیت پکی ہو اور جس قدر پکا ہوا کرے روزانہ کی سنت و نوافل میں اس کو پڑھنے کا اہتمام کرتے رہو، ان شاء اللہ تعالیٰ کچھ ہی عرصہ میں قرآنِ کریم پکا یاد ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند