• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 606254

    عنوان:

    عام آدمی کا قرآن پاک میں تدبر کرنا

    سوال:

    امید ہے ، آپ مفتیان صاحبان خیریت سے ہوں گے ۔ حضرت مفتی صاحب میں نے سنا ہے کہ " قرآن کی تدبر ہر مسلمان پر واجب ہے " سو پوچھنا یہ ہے کہ ایک عام مسلمان کی گردن سے یہ ذمہ کب فارغ ہوگا ۔ آیا جب وہ صرف قرآن کی لفظی ترجمہ خود دیکھیں ، یا کسی استاذ سے ترجمہ قرآن پڑہے ، یا دورہ تفسیر بھی پڑہے ، اور یا صرف ونحو تک کی کتابیں پڑہے ۔یا اس اوپر علم بلاغت وغیرہ بھی پڑہے ۔ مندرجہ بالا امور میں کس حد پر اس آدمی کا ذمہ اس واجب سے فارغ ہو جاے گا ؟

    جواب نمبر: 606254

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 132-95/B=02/1443

     قرآن پاک میں تدبر کرنا اسی شخص کا حق ہے جو عربی زبان سے اس کے نحو وصرف بلاغت سے اور حدیث، اصول حدیث، تفسیر اور اصول تفسیر سے واقفیت رکھتا ہو، یہ جاہل عامی آدمی کا کام نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند