• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 45943

    عنوان: ایك آیت كا مفہوم

    سوال: آ پ سے کسی نے ایک سوال میں سورة یونس کی ۵۸آیت کی تفصیل مانگی تھی میلاد النبی کے متعلق اور آپ نے سورة یونس کی آیت ۵۹ کی آیت تفصیل تحریر کی ہے۔ براہ مہربانی رجوع فرمالیں۔

    جواب نمبر: 45943

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 964-777/B=8/1434 سورہٴ یونس کی ۵۸ نمبر آیت میں اس طرح کا مفہوم آیا ہے، اے نبی آپ قرآن کے برکات سناکر ان سے فرمادیجیے کہ جب قرآن ایسی چیز ہے تو لوگوں کو اللہ کے اس انعام اور رحمت پر خوش ہونا چاہیے اور اس کو دولتِ عظیمیہ سمجھ کر لینا چاہیے، وہ اس دنیا سے بدرجہا بہتر ہے جس کو وہ جمع کررہے ہیں۔ اس آیت میں تو قرآن کا نفع کثیر کا ذکرہے کہ یہ دنیا سے بدرجہا بہتر ہے، اس سے عید میلاد النبی کا کوئی مفہوم نہیں ذکر کیا گیا ہے، پہلے آیت کے نمبر میں ہم سے سہو ہوگیا تھا، ہم نے اس کے بعد والی آیت نمبر ۵۹ کا مفہوم ذکر کردیا تھا۔ بہرحال ان آیتوں سے عید میلاد النبی ثابت کرنا مارے گھٹنا پھوٹے سر کے مانند ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند