• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 608790

    عنوان:

    گھر میں سورہٴ بقرہ پڑھنا

    سوال:

    سوال : کیا گھر میں سورہ بقرہ پڑھ سکتے ہیں ۰۴ چالیس دن تک اور اسکے کیا فوائد ہیں اور کیا خود پے بھی کچھ نقصانات ہیں؟ مہربانی کرکے جلد از جلد بتائیں ۔

    جواب نمبر: 608790

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 689-562/B=06/1443

     حدیث شریف میں آتا ہے کہ جس گھر میں سورہٴ بقرہ پڑھی جاتی ہے جنات و شیاطین اس گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔ اور اگر جنات و شیاطین کا اثر گھر میں ہے تو بھی سورة البقرة پڑھ سکتے ہیں چالیس دن پڑھنا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند