• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 604104

    عنوان:

    آیت کے آخر میں حرکت ظاہر کئے بغیر ایک ہی سانس میں دوسری آیت پڑھنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    سوال کو مثال دیکر لکھتا ہوں ، الحمد للہ رب العلمین کو عالمین بسکون النون پڑھنا اور سانس توڑے بغیر الرحمن الرحیم پڑھنا ، یعنی دونوں آیت پڑھتا ایک ہی سانس میں مگر ایک آیت کے آخر میں رکتا ایسے ہے جیسے آیت لگاکر رکتے ہیں یعنی آخری حرف پر جزم دیکر ، دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس طرح پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 604104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:695-571/sd=11/1442

     اس طرح پڑھنا اصول تجوید کے خلاف ہے، تاہم نماز ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند