عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 610035
قرآنی آیات میں موكلات كا نام داخل كرنا
عنوان : جیسے یہ سوره العمران کی آیات 154 ہے اور بیچ بیچ میں موکلات کا نام لکھا ہے تو اک مثلا بتا دن جائز ہے یا نہ جائز !!
سوال : کچھ ایسے عملیات بھی ہوتے ہیں جیسے آیت کے بیچ میں موکلات کے نام لگا دیے جاتے ہیں۔ جیسے "ثُمَّ أَنزَلَ عَلَيْكُم يَا مِيْكَائِيْلُ يَا مِيْكَائِيْلُ يَا مِيْكَائِيْلُ مِّن بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُّعَاسًا يَغْشَى طَآئِفَةً مِّنكُمْ وَطَآئِفَةٌيَا فْتَمَائِيْلُ يَا فْتَمَائِيْلُ يَا فْتَمَائِيْلُ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللّهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ يَا سَرْطَائِيْلُ يَا سَرْطَائِيْلُ يَا سَرْطَائِيْلُ يَقُولُونَ هَل لَّنَا مِنَ الأَمْرِ مِن شَيْءٍ قُلْ إِنَّ الأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ يُخْفُونَ فِي أَنفُسِهِم مَّا لاَ يُبْدُونَ لَكَ يَقُولُونَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ مَّا قُتِلْنَا يَا اَمْرَائِيْلُ يَا اَمْرَائِيْلُ يَا اَمْرَائِيْلُ هَاهُنَا قُل لَّوْ كُنتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ يَا اِسْرَافِيْلُ يَا اِسْرَافِيْلُ يَا اِسْرَافِيْلُ إِلَى مَضَاجِعِهِمْ وَلِيَبْتَلِيَ اللّهُ مَا فِي صُدُورِكُمْ يَا دَرْدَائِيْلُ يَا دَرْدَائِيْلُ يَا دَرْدَائِيْلُ وَلِيُمَحَّصَ مَا فِي قُلُوبِكُمْ وَاللّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ اَهْيًا اَشْرَاهِيًا عَلِيْقًا مَلِيْقًا طَاِليْقًا خَالِقًا مَخْلُوْقًا بِحَقِّ كهٰيٰعص وَ بِحَقِّ حٰم عسق وَ بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ بِرَ حْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرّاحِمِيْنَ" سکا مسئلہ بتا دیں کی ی جائز ہے یا ناجائز ہے ؟ بعض لوگ اسے قرآن میں تحریف کا بھی گناہ بتا دیتے ہن اور بعض ایسے عملیات کے بہت فائدے بتاتے ہیں۔
جواب نمبر: 610035
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 895-753/B=07/1443
قرآنی آیات كی ترتیب توقیفی ہے، اس میں كسی كو اپنی عقل كو دخل دینے كی ضرورت نہیں۔ مذكورہ طریقے پر قرآنی آیات كے اندر مؤكلات كے نام كو داخل كرنا درست نہیں۔ عامل لوگ خواہ كتنا فائدہ بھی بتائیں ان كے فائدہ بتانے سے یہ كام درست نہ ہوگا، اس سے بچنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند