• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 160318

    عنوان: اگر قرآن شریف ہاتھ سے چھوٹ کر گر جائے تو کیا اس کے لئے کوئی کفارہ ہے؟

    سوال: (۱) اگر قرآن شریف ہاتھ سے چھوٹ کر گر جائے (زمین پر یا بستر پر) تو کیا اس کے لئے کوئی کفارہ ہے؟ اگر ہے، تو کیا ہے؟ (۲) جمعہ کی پہلی اذان ابھی نہیں ہوئی، اس گمان میں کہ اذان ہو چکی ہے میں نے سنت پڑھ لی، تقریر ختم ہونے کے بعد امام صاحب نے اعلان کیا کہ ابھی اذان ہوگی، اذان کے بعد آپ لوگ سنت پڑھ لیں، کیا اس صورت میں مجھے پھر سے سنت پڑھنی ہوگی؟ جب کہ میں پہلے ہی سنت سے فارغ ہو چکا ہوں۔

    جواب نمبر: 160318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:870-709/sd=7/1439

    (۱)اگر غلطی سے قرآن کریم ہاتھ سے چھوٹ کر زمین یا بستر پر گر جائے ، توتوبہ واستغفار کرلینا چاہئے ،الگ سے اس کا کوئی کفارہ لازم نہیں ہے ، بس توبہ واستغفار کرلینا کافی ہے ۔ ( امداد الفتاوی: ۴/۶۰زکریا) (۲) جمعہ کا وقت شروع ہونے کے بعد پہلی اذان سے پہلے اگر آپ نے سنتیں پڑھ لیں، تو امام صاحب کے اعلان کے بعد دوبارہ سنتیں پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے ، پہلی سنتیں کافی ہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند