• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 13238

    عنوان:

    میں گھر پر بچوں کو قرآن پڑھاتی ہوں کیا میں شیعہ بچوں کو پڑھا سکتی ہوں اور کیانفاس کی حالت میں پڑھا سکتی ہوں اور جس بچی کو حیض آتا ہے کیا وہ حیض کی حالت میں نورانی قاعدہ پڑھ سکتی ہے؟

    سوال:

    میں گھر پر بچوں کو قرآن پڑھاتی ہوں کیا میں شیعہ بچوں کو پڑھا سکتی ہوں اور کیانفاس کی حالت میں پڑھا سکتی ہوں اور جس بچی کو حیض آتا ہے کیا وہ حیض کی حالت میں نورانی قاعدہ پڑھ سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 13238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 908=848/ب

    شیعہ بچوں کو ان کی ہدایت کی نیت سے پڑھانے کی گنجائش ہے، حیض ونفاس کی حالت میں پڑھانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کلمہ کو کاٹ کاٹ کر پڑھیں جیسے الحمد کی جگہ اَلْ- حَمْدُ دو سانس میں تلفظ کریں۔ جن بچیوں کو حیض آرہا ہو وہ نورانی قاعدہ پڑھ سکتی ہیں، مگر قرآن کی آیات کو نہ پڑھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند