عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 55359
جواب نمبر: 55359
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 439-436/N=6/1436-U (۱) اکثر حفاظ کرام نماز کے باہر تلاوت قرآن کے دوران آگے پیچھے ہلتے ہیں، یہ در اصل ان کے حفظ کے زمانہ کی عادت ہوتی ہے، نیز اس میں انھیں پڑھنے میں سہولت معلوم ہوتی ہے، اور ان کا یہ ہلنا حکم شرعی کے طور پر نہیں ہوتا ہے؛ اس لیے یہ شرعاً مباح ہے، حرام وناجائز نہیں ہے۔ (۲) یہ سہارا بھی بعض لوگ سہولت وآسانی کے لیے لیتے ہیں؛ اس لیے اس میں بھی کچھ حرج نہیں؛ بلکہ کسی چیز کا سہارا لے کر وعظ کہنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ثابت ہے۔ (البدایہ والنہایہ: ۷/۱۶۹ واقعات ۹ہجری بحوالہ مسند احمد)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند