عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 171209
جواب نمبر: 171209
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:897-737/N=11/1440
جس طرح لڑکے قرآن پاک حفظ کرسکتے ہیں، اسی طرح لڑکیاں بھی قرآن پاک حفظ کرسکتی ہیں، شریعت میں حفظ قرآن پاک کے باب میں لڑکا،لڑکی کا فرق نہیں ہے۔ اور اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ لڑکیاں صرف پندرہ پارے حفظ کرسکتی ہیں، مکمل قرآن پاک نہیں تو اس کی بات بے دلیل ہے؛ البتہ چوں کہ لڑکیاں بلوغ کے بعد ایام حیض میں قرآن پاک کی تلاوت نہیں کرسکتیں، تراویح یا نوافل میں قرآن پاک نہیں سناسکتیں اور شادی کے بعد شوہر اور بچوں کی ذمہ داریاں اور ان کے مسائل عام طور پر کثرت تلاوت سے مانع ہوتے ہیں؛ اس لیے جو بچیاں ذہین اور با ذوق ہوں، صرف انھیں مکمل قرآن پاک حفظ کرانا چاہیے؛ ورنہ صرف پارہ عم، سورہ یاسین ، سورہ واقعہ اور سورہ ملک وغیرہ حفظ کرانے پر اکتفا کرنا چاہیے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند