• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 612294

    عنوان:

    توبہ کے بعد گناہوں کو نیکیوں سے بدلنے کا کیا مطلب ہے؟

    سوال:

    سوال : کیا گناہوں سے توبہ کے بعد گناہ نیکیوں میں بدل جاتاہے ؟

    جواب نمبر: 612294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1351-926/H=11/1443

     ایك مطلب یہی ہے كہ سچی پكی توبہ كركے جب بندہ اپنی اصلاح كرلیتا ہے تو گناہوں كی جگہ نامہٴ اعمال میں نیكیاں لكھ دی جاتی ہیں۔ دوسرا مطلب یہ ہےكہ گناہوں كی جگہ نیكیاں كرنے كی توفیق اللہ پاك عطاء فرمادیتا ہے۔ ملاحظہ ہو‏ آیت مباركہ: إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا.

    مزید تفصیل كے لیے ترجمہ شیخ الہند رحمہ اللہ اور اُس كا حاشیہ دیكھیں۔

    یہ آیت شریفہ سورہٴ فرقان كے آخری ركوع پارہ نمبر 19 میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند