• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 39778

    عنوان: اردو ترجمہ دیكھ كر تفسیر بیان كرنا درست نہیں

    سوال: فتویٰ نمبر ۳۸۲۳۰ کا جواب الحمد للہ مل چکا۔ اللہ آپ کو جزاے خیر عطا فرماے آمین، مگر آخری لائن کا کچھ جواب ہی نہیں دیئے، کیا قرآن کے معنی و مطالب سیکھنے کے لیے اٹھارہ(۱۸ ) علوم کی کوئی حیثیت اسلام میں ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 39778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1022-653/L=8/1433 قرآن کے معانی ومطالب کو سمجھنے کے لیے جتنے علوم کی ضرورت ہے اتنے علوم سیکھے بغیر قرآن کو کما حقہ نہیں سمجھا جاسکتا اور بعض علم کا سیکھنا تو ضروری ہے، جیسے نحو صرف، لعت وغیرہ ان کے سیکھے بغیر تو ترجمہ کرنا ہی ممکن نہیں، جن معتبر علماء نے تفسیریں لکھی ہیں، انھوں نے تمام علوم کو باضابطہ پڑھا بھی تھا، افسوس اس پر ہے کہ آج کل بعض حضرات صرف ترجمہ دیکھ کر قرآ ن کے معانی ومطالب بیان کرنے لگتے ہیں اور ضلوا فأضلّوا کا مصداق بنتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند