عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 12234
میری مسجد میں عالم صاحب قرآن کا درس دیتے ہیں۔ میں وقت کی کمی کی وجہ سے اس میں بیٹھ نہیں پاتاہوں۔ ایک دن ایک صاحب سے اس بات کو لے کر بحث ہوگئی۔ تو انھوں نے کہا کہ درس میں بیٹھنا فرض ہے۔ اب برائے مہربانی آپ بتائیں کہ کیا درس میں بیٹھنا فرض ہے اور اگر کوئی شخص نہیں بیٹھے گا تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟

جواب نمبر: 12234
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 957=719/ھ
فرض نہیں بلکہ فرض قراردینا بلا دلیل ہے، آپ کے پاس وقت کی کمی ہے تو بالخصوص ایسی صورت میں کچھ گناہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند