• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 57691

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کی موبائل میں قرآن پڑھنا کیسا ہے جب کہ اس پر غسل واجب ہو؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کی موبائل میں قرآن پڑھنا کیسا ہے جب کہ اس پر غسل واجب ہو؟

    جواب نمبر: 57691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 343-342/N=5/1436-U حالت حیض، نفاس یا جنابت میں قرآن کریم کی تلاوت علی الاطلاق منع ہے، یعنی: موبائل وغیر میں دیکھ کر تلاوت کرنا بھی منع ہے اور زبانی بھی، ویحرم بالجنابة خمسة أشیاء: الصلاة،․․․ وقراء ة آیة من القرآن لنہیہ عنہ صلی اللہ علیہ وسلم (نور الإیضاح ومراقی الفلاح ص:۱۴۷، ۱۴۸ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند