عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 604560
كیا قرآن ایپ اسلام 360 سے ترجمے كے ساتھ تلاوت سن سكتے ہیں؟
مجھے عربی پڑھنا بہت کم آتا ہے اردو پڑتا اور سمجھتا ہوں کیا میں موبائل میں قرآن ایپ اسلام 360کو ڈاؤن لوڈ کر کے ترجمے کے ساتھ سن اور سمجھ سکتا ہوں اسلام 360 ایپلیکیشن سافٹ ویئر ہے پاکستان کی۔
جواب نمبر: 604560
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1200-833/H=10/1442
قرآن اَیپ اسلام 360 میں کس کا ترجمہ ہے اور وہ ترجمہ معتبر بھی ہے یا نہیں؟ ہمیں اِس کی تحقیق نہیں۔ بجائے ڈاوٴن لوڈ کرکے سننے اور سمجھنے کے آپ کے حق میں بہتر یہ ہے کہ حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی تفسیر معارف القرآن کا مطالعہ مقامی کسی مستند و معتبر عالم کی نگرانی میں کرنے کا کوئی نظام بنالیں، ان شاء اللہ اس سے آپ کو فائدہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند