عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 2197
نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد سورة قرآن کی ترتیب (نیچے سے اوپر) سے پڑھنی چاہئے یا اپنی مرضی سے پڑھیں؟
نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد سورة قرآن کی ترتیب (نیچے سے اوپر) سے پڑھنی چاہئے یا اپنی مرضی سے پڑھیں؟
جواب نمبر: 219701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 555/ ل= 555/ ل
قرآن شریف کی ترتیب سے پڑھنی چاہیے، بلکہ خلاف ترتیب پڑھنا فرائض میں مکروہ ہے: ویکرہ الفصل بسورة قصیرة وأن یقرأ منکوسًا (الدر المختار مع الشامي: ج۲ ص۲۶۹، ط زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
قرآن مجید میں کل کتنی آیتیں ہیں
23870 مناظرہمارے ایک دوست ہیں محترم اشتیاق احمد ، صرف پائجامہ پہن کر اوپری بدن بالکل ننگانہ تو سر پر ٹوپی کبھی کھڑے ہوکر کبھی کرسی پر بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔ وہ بریلوی خیالات کے ہیں کہتے ہیں کہ قرآن کی تلاوت ایسے کرنے سے اس کی بے حرمتی نہیں ہوتی ہے۔ زحمت کرکے قرآن پڑھنے کا صحیح طریقہ بتائیں جس سے ہم لوگوں کی اصلاح ہوسکے۔
3236 مناظرآپ مجھے بتائیں کہ آج کل رواج ہے کہ لوگ حافظ کو جو تراویح میں قرآن سناتا ہے اس کو کچھ رقم دیتے ہیں۔ کیا حافظ کے لیے یہ رقم لینا جائز ہے؟ جب کہ بعض حضرات یہ کہتے ہیں کہ یہ لوگوں کی طرف سے ہدیہ ہے قرآن سنانے کا عوض نہیں۔ برائے کرم قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت کے ساتھ جواب دیں۔
3121 مناظرتوبہ کے بعد گناہوں کو نیکیوں سے بدلنے کا کیا مطلب ہے؟
12899 مناظرکیا قرآن پڑھنے کے بعد استاد کو جن سے پڑھا ہے کپڑے وغیرہ دینا جائز ہے؟
1999 مناظرکیا
قرآن شریف کی طرف پیٹھ کرنا ناجائز ہے یا غلط ہے یا حرام ہے؟ مسجد کے اندر نمازی
اس لیے قرآن نہیں پڑھتے کہ اگلی صف کے نمازی کی پیٹھ ہوتی ہے۔ حدیث میں پیٹھ کا کیا
حکم ہے؟
مجھے چند آیات کی تشریح (تفسیر) اورترجمہ چاہیے ان آیات کی شان نزول اورضرورت کے ساتھ۔ برائے مہربانی جواب جلد عنایت فرماویں۔ سورہ البقرہ آیت نمبر 62 اور 63 ان میں بے شک جو لوگ مسلمان ہوئے اورجو لوگ یہودی ہوئے اورجو نصاری اورجو صائبین جو ایمان لائے اللہ پر اورروز آخرت پر اور کام کئے نیک تو ان کے لیے ہے ثواب ان کے رب کے پاس اورنہیں ان پرکچھ خوف اورنہ وہ غمگین ہوں گے۔? اس میں یہود ،نصاری اور صائبین اورمسلمان کو الگ الگ کیوں مخاطب کیا گیا ہے؟ کیا اس دور کے حساب سے بھی یہ یہود اور نصاری اورصابئین لوگ اس زمرہ میں آتے ہیں؟ اور دوسرا سورہ آل عمران آیت نمبر 112اور 113 وہ سب برابر نہیں، اہل کتاب میں ایک فرقہ سیدھی راہ پر پڑتے ہیں آیتیں اللہ کی اورراتوں کو سجدہ کرتے ہیں ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور حکم کرتے ہیں اچھی بات کا اور منع کرتے ہیں برے کاموں سے اور دوڑتے ہیں نیک کاموں پر وہی لوگ نیک بخت ہیں? ۔سوال کیا یہ یہودی، نصاری، صابئین کے لیے بھی اس سے کیا مراد لی جائے؟
8571 مناظر