• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 604722

    عنوان:

    كسی پر بیٹھ كر تلاوت كرنا كیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : ۱) اگر کوئی معذور شخص کرسی پر بیٹھ کر قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں تو کیا ان کے قریب تلاوت قرآن پاک کرنے والا نیچے زمین پر بیٹھ کر تلاوت کر سکتا ہے ؟

    ۲) سجدہ تلاوت بوقتِ عصر اور فجر کے متعلق کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 604722

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1133-255T/H=10/1442

     (۱) معذور شخص کو تو کرسی پر بیٹھ کر تلاوت کرنا جائز ہے اس کے لئے کراہت بھی نہیں اور اس کی کرسی کے پاس بیٹھ کر کوئی شخص زبانی تلاوت کرے تو اس میں کچھ مضائقہ لیکن اس کی کرسی کے قریب قرآن شریف میں دیکھ کر تلاوت نہ کرنا چاہئے کہ اس میں ایک قسم کی بے ادبی ہے ایسی صورت میں دُور بیٹھ کر تلاوت کی جائے تاکہ قرآنِ مقدس کی بے احترامی کا شائبہ بھی نہ رہے۔

    (۲) عصر و فجر کی نماز سے پہلے سجدہٴ تلاوت کرسکتے ہیں اور بعد نماز کے کرنا درست نہیں؛ البتہ اگر اُسی وقت تلاوت میں آیت سجدہ پڑھی اور سجدہٴ تلاوت کرلیا تو اِس میں کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند