• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 171711

    عنوان: بہشتی زیور جس میں قرآن کی آیتیں ہوں کو موبائل میں رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: میں نے بہشتی زیور اور حیات الصحابہ کا انڈروئیڈ ایپ موبائل میں ڈاؤلون کیا ہے ، دونوں کتابوں میں قرآن کی آیتیں اور دعائیں ہیں، لیکن میرا موبائل کسی بھی حالت میں ہوتاہے، سوتے وقت بھی میرے پاس نیچے زمین پر ہوتاہے، بچے بھی موبائل کا استعمال کرتے ہیں، توکیا میں ان حالتوں میں کتابوں کے ایپ موبائل میں رکھنا صحیح ہوگا یا انہیں ڈلیٹ کردوں؟

    جواب نمبر: 171711

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:946-824/sd=11/1440

    حیاة الصحابہ اور بہشتی زیور کو ایپ کی شکل میں موبائل میں ڈاوٴن لوڈ کرکے رکھنے میں مضائقہ نہیں؛ البتہ اسکرین پر جب قرآنی آیات یا احادیث کھلی ہوئی ہوں، تو اس حالت میں اس کو لے کر استنجے وغیرہ میں جانا مکروہ ہوگا اور اگر ایپ رکھنے میں بے ادبی کا اندیشہ ہو، تو احتیاط اسی میں ہے کہ ایپ کی شکل میں محفوظ نہ رکھا جائے، ضرورت کے وقت ڈاوٴن لوڈ کرکے استفادہ کرلیا جائے، پھر ڈلیٹ کردیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند