• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 33570

    عنوان: پرانے قرآن پاک کو جلانا کیسا ہے؟

    سوال: (۱) پرانے قرآن پاک کو جلانا کیسا ہے؟ (۲) جو پرانے قرآن کریم کو جلائے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 33570

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1544=942-8/1432 (۱) بہتر یہ ہے کہ پاک کپڑے میں لپیٹ کر مثل مسلمان میت کے ایسی جگہ دفن کردیا جائے کہ جہاں پیر نہ پڑتے ہوں۔ (۲ جس نے جلایا اس سے وجہ معلوم کرکے پوری تفصیل خود اسی کے قلم سے لکھواکر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند