• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 62037

    عنوان: میں کمپوٹر پر بچوں کی قرأت دیکھتاہوں ، کیا اس طرح کی ویڈیو دیکھنا گناہ ہے؟ مہربانی کرکے جواب دیں۔

    سوال: میں کمپوٹر پر بچوں کی قرأت دیکھتاہوں ، کیا اس طرح کی ویڈیو دیکھنا گناہ ہے؟ مہربانی کرکے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 62037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 900-900/Sd=1/1437-U ممنوع اور غیر محرم کی تصویر کا دیکھنا تو بہر صورت ناجائز ہے اور قراء ت کی ویڈیوں میں بھی بالقصد مباح تصویر کا دیکھنا کراہت سے خالی نہیں۔ جس طرح تصویر کھنچوانا ناجائز ہے، اسی طرح جاندار کی تصویر بالقصد دیکھنا بھی ممنوع ہے۔ (جواہر الفقہ: ۷/ ۲۶۴، تصویر کے شرعی احکام، ط: مکتبہ دار العلوم، کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند