• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 33388

    عنوان: اگر کامل قرآن یاد کرکے اب بھول گیا یا چند پارے، اور اگر اب یاد نہیں ہورہا، کام یا تدریس کی مصروفیت کی بنا پر، اب ہم کیا کریں۔ ہمیں کوئی حل بتائیں ہم روزانہ کچھ تلاوت کرلیتے ہیں۔

    سوال: اگر کامل قرآن یاد کرکے اب بھول گیا یا چند پارے، اور اگر اب یاد نہیں ہورہا، کام یا تدریس کی مصروفیت کی بنا پر، اب ہم کیا کریں۔ ہمیں کوئی حل بتائیں ہم روزانہ کچھ تلاوت کرلیتے ہیں۔

    جواب نمبر: 33388

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1508=920-8/1432 پختہ ارادہ پھر سے پختہ یاد کرنے کا کرلیں اور اپنے مناسب ایک مقدار مقرر کرکے یاد کیا کریں اور پھر اس کو نمازوں میں پڑھنے کا اہتمام کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند