• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 150729

    عنوان: کیا میں صرف قرآن کا اردو ترجمہ پڑھ سکتا ہوں؟

    سوال: (۱) مجھے عربی پڑھنے میں دقت آتی ہے بہت ساری غلطیاں ہونے کا امکان ہوتا ہے، کیا میں صرف قرآن کا اردو ترجمہ پڑھ سکتا ہوں؟ (۲) کیا مجھے قرآن پڑھنے کا ثواب ملے گا اگر میں صرف ترجمہ پڑھوں؟

    جواب نمبر: 150729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 776-726/sd=8/1438

    (۱، ۲) قرآن کا اردو ترجمہ قرآن کا بدل نہیں بن سکتا اور نہ ہی اس میں وہ ثواب ملے گا، جو قرآن پڑھنے میں ملتا ہے ، اس لیے آپ اصل قرآن کو پڑھنے کی کوشش کریں ، کسی اچھے قاری سے قرآن پڑھنا سیکھ لیں،اگر کوشش کے باوجود روانی پیدا نہ ہو پائے اور پڑھنے میں مشقت ہو، تب بھی آپ پڑھنے کی کوشش کریں، حدیث شریف میں کوشش کے باوجود اٹک اٹک کر قرآن پڑھنے والے کے بارے میں خاص طور پر فضیلت وارد ہوئی ہے ۔عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمَاہِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ السَّفَرَةِ الْکِرَامِ الْبَرَرَةِ وَالَّذِی یَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَیَتَتَعْتَعُ فِیہِ وَہُوَ عَلَیْہِ شَاقٌّ لَہُ أَجْرَانِ۔(مسلم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند