عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 153632
جواب نمبر: 153632
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1290-1345/sn=2/1439
فقہاء نے یہ تصریح کی ہے کہ غیر مصحف میں صرف اس حصے کو بلاوضو چھونا جائز نہیں ہے جس پر قرآن کی آیتیں لکھی ہوں، اس کے علاوہ دیگر حصوں پر ہاتھ لگانے کی گنجائش ہے، اور ”اسکرین ٹچ“ موبائل میں ”کی بورڈ“ کا حصہ الگ ہوتا ہے اور جس حصے پر قرآن کی آیتیں ٹائپ ہوکر کھتی ہیں وہ الگ ہوتا ہے؛ اس لیے اسکرین پر ظاہر ہونے والے کی بورڈ کے حروف پر انگلی رکھ کر قرآنِ کریم ٹائپ کرنے کی بلاوضو بھی گنجائش ہوگی، کاغذ پر ہاتھ سے لکھنے کی صورت میں اس سے کچھ مختلف ہے․․․ لا یحرم في غیر المصحف إلا بالمکتوب أي موضع الکتابة الخ (درمختار مع الشامی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند