• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 1839

    عنوان: ڈاکٹر ذاکر نائک نے کہا ہے کہ قرآن میں کہیں نہیں لکھا ہے کہ ہم قرآن بغیر وضوکے نہیں اٹھاسکتے۔ کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر کوئی آیت ضرور لکھیں۔

    سوال:

    ڈاکٹر ذاکر نائک نے کہا ہے کہ قرآن میں کہیں نہیں لکھا ہے کہ ہم قرآن بغیر وضوکے نہیں اٹھاسکتے۔ کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر کوئی آیت ضرور لکھیں۔

    جواب نمبر: 1839

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 628/ د= 622/ د

     

    قرآن پاک کو بے وضو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے اور نہ بے وضو اٹھانا درست ہے قال الشیخ محمد إدریس الکاندھلوي في أحکام القرآن، ولذا ذھب الجمھور -ومنھم السادة الحنفیة- إلی أنہ لا یجوز للمحدث مسُّ المصحف إلا بواسطة شيء منفصل عنہ یہ مسئلہ قرآن سے بھی ثابت ہے اور حدیث و آثار صحابہ سے بھی ثابت ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھئے أحکام القرآن لحجة الإسلام أبي بکر أحمد بن علي الرازي الجصاص: ج۵ ص۳۰۰، وأحکام القرآن للشیخ المفسر محمد إدریس الکاندھلوي: ج۵ ص۱۰۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند