• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 149538

    عنوان: اگر اتفاقاً کسی سے قرآن کریم کے الفاظ کی ادائیگی میں ایسی غلطی ہوجائے جس سے معنی بدل جائے تو كیا آدمی كفر تك پہنچ جائے گا؟

    سوال: اگر کوئی غلطی سے یا اس کے بارے میں معلومات نہ ہو اور قرآن کے وہ الفاظ پڑھے مثلاً زیر کی جگہ زبر اور زبر کی جگہ پیش اور معنی غلط ہوجا ئے تو کیا اس سے آدمی کفر تک پہنچ جاتا ہے؟ اور ایسا کرنے کے بعد اس کو کیا گناہ ہوگا؟ مجھے اس کے بارے میں پوری معلومات بھی نہیں ہے کہ ایسا کرنے سے ایسا بھی ہوتا ہے، کیا اس آدمی کا ایمان باقی رہتا ہے؟

    جواب نمبر: 149538

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 702-666/sn=7/1438

    اگر اتفاقاً کسی سے قرآن کریم کے الفاظ کی ادائیگی میں ایسی غلطی ہوجائے جس سے معنی بدل جائے یا اس میں تغیر فاحش ہوجائے تو اس سے کفر کا تو حکم نہ لگے گا؛ لیکن اس طرح کی غلطی سے بھی توبہ واستغفار کرنا چاہیے، نیز آئندہ تلاوقت کے وقت بہت محتاط رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند