• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 50997

    عنوان: ناشرین قرآن كریم كے فریم وغیرہ كو كیا كریں؟

    سوال: ہم ناشر ہیں،قرآن شریف اور مختلف اسلامی کتابوں کے چھاپنے کا کام کرتے ہیں ، ہمارے یہاں کتابوں کی چھائی کے دوران جو فریم غلط چھپ جاتے ہیں اور جن کتابوں کی بائنڈنگ غلط ہو جاتی ہے ، اس کے بارے میں ہمارا یہ پوچھنا ہے کہ ان کتابوں اور فریموں کو جو کہ پریس میں چھتے چھپتے خراب ہوجاتے ہیں، اس کا ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ہمارے یہاں سال بھر میں اتنے ضائع ہوجاتے ہیں کہ قبرستان میں بھی دفن نہیں کرسکتا، ڈر اس بات کا بھی ہے اگر ہم نے یہ فریم اور کتابیں قبرستان میں بھیجوا دیا جو کہ کافی بڑی تعداد میں ہوتے ہیں ، کہیں ردی چننے والے وہاں سے نکال کرکہیں ایسی جگہ ردی میں نہ بیچ دیں جس سے کوئی تنازع کھڑا ہوجائے ۔ دوسرا راستہ یہ بھی ہے کہ ان فریموں یا کتابوں کا پیپر مل میں پہنچا دیا جائے اور وہاں اس کو ہاتھوں ہاتھ حوض میں ڈلوادیاجائے جس سے اس کا نیا کاغذ بن جائے اور بے ادبی نہ ہو ۔ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 50997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 438-438/M=4/1435-U ان کتابوں اور فریموں کو پاک کپڑے یا بوری میں بند کرکے مثل میت کے قبرستان میں لحد بناکر دفن کردینا بہتر ہے، ایسی جگہ دفن کردیں جہاں بے حرمتی کا اندیشہ نہ ہو، یا کسی دریا اور سمندر میں لے جاکر اس طرح بہادیں کہ وہ نیچے تہہ میں بیٹھ جائیں اور یا کسی مل یا فیکٹری کے حوض میں اس طرح ڈلوادیں کہ جہاں بے ادبی اور بے حرمتی کا کوئی اندیشہ نہ اور اس کے پانی کو عام نالیوں میں نہ بہائیں تو اس کی بھی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند