• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 164173

    عنوان: جس موبائل میں قرآنی آیات كا فوٹو ہو اسے باتھ روم میں لے جانا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں ہمارے کچھ موقر مبلغ، علما و کچھ ہمدرد دوست قرانِ حکیم کا عربی متن مع اردو و دیگر تراجم کے ساتھ روز واٹس ایپ سے بھیجتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس فون کو ہم آیاتِ قران کے فوٹو کے ساتھ باتھ میں لے جا سکتے ہیں؟ ہر جگہ ہم فون باہر نہیں چھوڑ سکتے ۔ ازراہِ کرم رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللہُ شاھد انور دہلی

    جواب نمبر: 164173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1288-1222/B=1/1440

    اگر قرآن اسکرین پر کھلا ہوا نہیں ہے بلکہ موبائل بند ہے اور قرآن چپ میں محفوظ ہے تو اسے بیت الخلاء میں لے جانا اور بے وضو چھونا درست ہے ہاں اگر آیات قرآنیہ اسکرین پر کھلی ہوئی ہوں تو اسے بیت الخلاء میں اور نجس مقامات پر لے جانا درست نہیں لہٰذا اگر آپ کا موبائل بند ہے تو ہاتھ میں ایسا موبائل لے جانے میں کوئی حرج نہیں البتہ اگر موبائل گم وغیرہ ہونے کا خطرہ نہ ہو تو باہر رکھ دینا بہتر ہے۔ رقیة فی غلاف متجاف لم یکرہ دخول الخلاء بہ والاحتراز أفضل (درمختار: ۱/۳۲۱، زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند