• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 601016

    عنوان:
    تلاوت کے وقت ستر كھلا ہونا ؟

    سوال:

    قرآن کی تلاوت کے وقت ستر کا ڈھکا ہونا لازمی ہے، شورٹس (ہاف پینٹ)پہنے ہوں تو قرآن پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 601016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 213-230/M=04/1442

     قرآن کی تلاوت کے وقت ستر کا کھلا ہونا مکروہ ہے اس لیے ستر ڈھانپ لینا چاہئے۔ اور تلاوت کے وقت آداب کی رعایت جس قدر ہو سکے کرنا بہتر ہے، تلاوت کے وقت اچھا یہ ہے کہ آدمی عمدہ لباس اور اچھی ہیئت اختیار کرے، سر پر ٹوپی یا عمامہ باندھ کر تلاوت کرے، ہاف پینٹ پہن کر قرآن کی تلاوت کرنا خلاف ادب ہے۔ رجل أراد أن یقرأ القرآن فینبغي أں یکون علی أحسن أحوالہ، یلبس صالح ثیابہ ویتعمم ویستقبل القبلة ۔ (ہندیة: ۵/۳۶۵، اتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند