• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 602378

    عنوان:

    قرآن كریم حفظ كركے بھول جانا؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایک بندہ قرآن پاک مکمل حفظ کرتاہے اور پہلے بھول جاتاہے ، لیکن اسے اپنی غلطی کا احساس ہوتاہے تو اللہ پاک سے توبہ کرتاہے تو کیا اس کی توبہ قبول ہوجائے گی ؟اس کے لیے کیا حکم ہے اللہ پاک کی طرف سے اور اسے کیا کرنا چاہئے؟

    براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:438-339/sd=7/1442

     ایک حدیث میں ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص قرآن کریم پڑھ کر بھول جائے وہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اس کا ہاتھ کٹا ہوا ہوگا۔ ما من امرء یقرأ القرآن ثم ینساہ إلا لقی اللہ یوم القیامة أجذَم (ابوداود، رقم: ۱۴۴۷) اس حدیث کا مصداق اگرچہ محدثین نے یہ ذکر کیا ہے کہ آدمی اس قدر بھول جائے کہ وہ دیکھ کر بھی قرآن کریم نہ پڑھ سکے ؛ لیکن بہرحال ! قرآن کریم کا بھول جانا بڑی غفلت و محرومی کی بات ہے ، مذکورہ شخص کو چاہئے کہ دوبارہ قرآن کریم کو یاد کرنے کا معمول بنائے اور روزانہ تلاوت کی عادت ڈالے ، قرآن یاد کرنے کی کوشش کے بغیر محض توبہ کرنا کافی نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند