• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 170716

    عنوان: تراویح میں دو حافظ مل كر قرآن ختم كریں تو سنت ادا ہوگی یا نہیں؟

    سوال: سوال ترایح میں کم از کم ایک مرتبہ ختم قرآن سنت ہے، تو یہ سنت ایک حافظ کے لیے پورا کرنا ہے یا دو مل کر بھی پورا کر سکتے ہیں؟ دو سے بھی سنت ادا ہو جائے گی ؟

    جواب نمبر: 170716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:831-720/sd=10/1440

    اصل سنت یہ ہے کہ تراویح کی نماز میں ایک قرآن ختم کیا جائے، لہذا دو حافظ مل کر اگر تراویح میں ایک قرآن پڑھ دیں، توبھی سنت اداء ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند