عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 32815
جواب نمبر: 32815
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1212=702-7/1432 بے وضو قرآن کریم کو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے، قرآن کریم میں ہے: ”لا یمسّہ إلا المطہرون“ اور نبی کریم علیہ الصلاة والسلام نے عمرو بن حزم کو لکھا ” لا یمس القرآن من ہو علی غیر طہر“ کہ ناپاک آدمی قرآن کو نہ چھوئے۔ تفسیر کبیر: ۳۰-۲۹/ ۱۶۸، البتہ جزدان کے اوپر سے ہاتھ لگاسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند