• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 158097

    عنوان: تلاوت كرنا بہتر ہے یا فضائل اعمال كی تعلیم میں شریك ہونا؟

    سوال: حضرت، میں غازی پور ضلع سے ہوں، یہاں جب ہم قرآن پاک کی تلاوت کے لیے بیٹھتے ہیں تو کچھ لوگ منتخب احادیث اور فضائل اعمال کتاب کی تعلیم کرتے ہیں اور ہمیں یہ بولا کہا جاتا ہے کہ قرآن پاک سے بہتر وہ اجتماعی اعمال ہے جو وہ لوگ کرتے ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158097

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:551-466/B=5/1439

    ہم سب مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن اللہ کی مقدس کتاب ہے، اس نے ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ہماری ہدایت کے لیے نازل فرمائی، یہ آسمانی کتابوں میں سب سے بڑی کتاب ہے اور ہمارے دین اسلام کی بنیادی کتاب ہے اور دنیا اور دنیا میں جو کچھ ہے ان سب سے افضل ہے۔ قرآن پاک تلاوت کرنے والے کو چاہیے کہ تھوڑی دیر اجتماعی تعلیم میں شرکت کرے پھر قرآن شریف کی تلاوت کرے یا جہاں تعلیم ہورہی ہے وہاں سے کچھ دور ہٹ کر تلاوت کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند