عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 156429
جواب نمبر: 156429
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:213-171/N=3/1439
منبر کی جن سیڑھیوں پر خطیب (خطبہ دینے والا) بیٹھتا ہے یا پیر رکھتا ہے ، اس پر رحل یا کسی کپڑے کے بغیر قرآن کریم ،حدیث کی کوئی کتاب یا کوئی بھی دینی کتاب رکھنا بے ادبی ہے اور اگر قرآن کریم رحل پر ہو یا کوئی کپڑا بچھاکر اس پر کوئی دینی کتاب رکھی جائے تو یہ بے ادبی میں داخل نہیں اورجائز ہے(ملفوظات حکیم الامت ۱۰: ۲۹۴، ملفوظ: ۱۹۶، مطبوعہ: ادارہ تالیفات اشرفیہ، ملتان)؛ البتہ مناسب یہ ہے کہ منبر کی سیڑھیوں پر کپڑے کے ساتھ بھی قرآن کریم وغیرہ نہ رکھا جائے، جس طرح فرش پر کپڑا بچھاکر بھی قرآن کریم وغیرہ نہیں رکھا جاتا؛ بلکہ قرآن کریم وغیرہ الماری وغیرہ میں ہی رکھنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند