• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 605642

    عنوان:

    قرآن کم سے کم کتنی بار پڑھنا چاہیے؟

    سوال:

    ہر سال کم سے کم کتنی بار قرآن شریف مکمل پڑھنا چاہئے اور جو ہم روزانہ قرآن پڑھتے ہیں اس کو ایصال ثواب کی نیت سے کرسکتے ہیں یا پھر اس کو الگ سے پڑھنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 605642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1238-874/B=01/1443

     بہتر یہ ہے کہ قرآن کی تلاوت دن میں بھی کی جائے اور رات میں بھی۔ وارزقنی تلاوتہ آناء اللیل وآناء النہار۔ احادیث میں قرآن کی تلاوت کرنے کی کوئی مقدار متعین کرکے نہیں بتائی گئی ہے جس کی جتنی ہمت ہو قرآن پڑھے۔ قرآن کی تلاوت سب سے بڑا ذکر ہے اور اللہ کا ذکر سب سے بڑی عبادت ہے۔ ولذکر اللہ اکبر۔ لہٰذا جس قدر زیادہ سے زیادہ تلاوت کرسکتے ہوں کریں۔ سات دن میں ایک ختم کریں، یا چالیس دن میں ایک ختم کریں یا اور زیادہ دنوں میں ختم کریں، روزانہ آپ جو کچھ آپ تلاوت کریں، تلاوت کے بعد جس کو چاہیں ایصال ثواب کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند