• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 53426

    عنوان: قرآن پاک کی كن آیتوں سے سجدہ تلاوت واجب ہوتا ہے

    سوال: میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ وہ کون کون سے مقام ہیں قرآن میں جن پہ سجدہ واجب ہے؟ اور اگر بعد میں سجدہ کیا جائے یعنی کہ پڑھنے کے بعد تو کتنے سجدے کیے جائیں؟

    جواب نمبر: 53426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    قرآن پاک کی چودہ آیتوں سے سجدہ تلاوت واجب ہوتا ہے، یجب بسبب تلاوة آیة من أربع عشرة آیة، تنویر الأبصار مع الشامي ۲/۵۷۵۔ ترتیب آیات مع آیت نمبر: (۱) سورہٴ اعراف آیت:۲۰۶۔ (۲) سورہٴ رعد آیت: ۱۵۔ (۳) سورہٴ نحل سورہٴ نحل آیت: ۴۹، ۵۰۔ (۴) سورہٴ بنی اسرائیل آیت: ۱۰۷، ۱۰۸، ۱۰۹۔ (۵) سورہٴ مریم آیت: ۵۸۔ (۶) سورہٴ حج آیت: ۱۸۔ (۷) سورہٴ فرقان آیت: ۶۰۔ (۸) سورہٴ نمل آیت ۲۵، ۲۶۔ (۹) سورہٴ سجدہ آیت: ۱۵۔ (۱۰) سورہٴ ص آیت: ۲۴، ۲۵۔ (۱۱) حم سجدہ آیت: ۳۷، ۳۸۔ (۱۲) سورہٴ نجم آیت: ۵۹، ۶۰، ۶۱، ۶۲۔ (۱۳) سورہٴ انشقاق ۲۱۔ (۱۴) سورہٴ اقراء آیت: ۱۹۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند