• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 611063

    عنوان: خون یا پیشاب یا كسی بھی نجاست سے قرآن پاك كی آیات لكھنا خواہ علاج كے لیے ہو مطلقا حرام ہے

    سوال:

    سوال : خون و پیشاب سے سورہ فاتحہ لکھنا جائز ہے کیا؟ جیسا کہ شامی کی عبارت سے شبہ ہوا ہے..

    جواب نمبر: 611063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 989-748/D=09/1443

     خون یا پیشاب یا كسی بھی نجاست سے قرآن پاك كی آیات لكھنا خواہ علاج كے لیے ہو مطلقا حرام ہے۔

    صاحب تجنیس اور البحرالرائق كے حوالہ سے بعض جگہ اس طرح كا قول نقل كیا گیا ہے وہ قابل عمل نہیں ہے وہ محض ایك قول ہے جو كہ مرجوح ہے پس شبہ میں نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند