• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 39336

    عنوان: كس تفسير كا مطالعه كرنا چاہیے

    سوال: میں یونیورسٹی كی طالبہ ہوں اور قرآن پاک کی تفسیر پڑھنا چاہتی ہوں، میرے لیے کسی عالم کے پاس جاکے پڑھنا ممکن نہیں ہے ، اس لیے مجھے کوئی ایسی اردو یا انگریزی تفسیر بتائیں جو آسانی سے سمجھ میں آسکے۔

    جواب نمبر: 39336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1224-1020/B=7/1433 آپ ترجمہ شیخ الہند جس پر حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی کی تفسیر ہے اردو میں اسے دیکھیں وہ مختصر ہے اور معارف القرآن مفتی محمد شفیع صاحب کی تفسیر دیکھیں وہ مفصل ہے اردو میں ہے۔ اور انگریزی میں بھی اس کا ترجمہ ہوگیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند