• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 42151

    عنوان: ہاتھ کے موزے پہن کر بلا وضو قرآن چھونا جائز نہیں

    سوال: ہاتھوں کے موزے پہن کر بلا وضو قرآن شریف پڑھ سکتے ہیں؟ یا ہاتھوں کے موزے بھی بدن کے کپڑوں میں داخل ہیں ؟

    جواب نمبر: 42151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1610-1027/L=12/1433 ہاتھ کے موزے پہن کر بلا وضو قرآن چھونا جائز نہیں، ہاتھوں کے موزے بھی بدن کے کپڑوں میں داخل ہیں، ولا یجوز لہم مس المصحف بالثیاب التي ہم لابسوہا (عالمگیري: ۱/۳۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند