• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 179767

    عنوان:

    قرآن حفظ کر کے بھول جانے کے متعلق حدیث

    سوال:

    محترم علماء کرام ۔ آپ حضرات نے اپنے کسی مسئلے میں قرآن کو بھول جانے سے متعلق ایک حدیث لکھی تھی جس میں (اللہ کمی بیشی معاف فرمائے ) رسول اللہ ﷺ سے کچھ ایسا منسوب تھا کہ قرآن کو تھام کے رکھو۔ قرآن اِس طرح (یعنی اِس جلدی سے )بھول جاتا ہے گویا اُونٹ نکیل چھڑوا کے بھاگ نکلے ۔ برائے مہربانی اس حدیث مبارک کو بمعہ حوالہ دوبارہ لکھ دیں تاکہ یاداشت رکھی جا سکے ۔ جزاک اللہ خیرا۔ آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔

    جواب نمبر: 179767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:20-11/L=01/1442

     حدیث کے الفاظ درج ذیل ہیں:

    عن أبی موسی، عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: تعاہدوا القرآن، فوالذی نفسی بیدہ لہو أشد تفصیا من الإبل فی عقلہاأخرجہ البخاری،رقم :۳۳۰۵، باب استذکار القرآن وتعاہدہ،ومسلم،رقم:۱۹۷، باب الأمر بتعہد القرآن، وکراہة قول نسیت آیة کذا، وجواز قول أنسیتہا)

    ترجمہ:حضرت ابو موسی اشعری نے حضور اکرم ﷺ سے نقل کیا ہے کہ قرآن شریف کی خبر گیری کیا کرو قسم ہے اس ذات پاک کی جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ قرآن پاک جلد نکل جانے والا ہے سینوں سے بہ نسبت اونٹ کے اپنی رسیوں سے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند