• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 608089

    عنوان:

    قرآن پاک میں سبق سناتے ہوئے بچوں کی غلطی کانشان لگانا ؟

    سوال:

    سوال : مسئلہ یہ ہے کہ استاذ قرآن پاک کے سبق میں قرآن پاک پر قلم سے جو تاریخ لکھتے ہیں تاکہ یاد رہے کہ سبق کہاں تک ہے او ر طالب علم فراڈ نہ کر سکے توکیااس مقصد کے لئے قرآن پاک پر تاریخ ڈالنا صحیح ہے ؟

    2- اور دوران سبق طالب علم سے جو غلطیاں ہوتی ہیں ان کی نشاندہی کے لئے استادجو نشان لگاتے ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 608089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 646-447/H=05/1443

     (۱) حاشیہ میں جو خالی جگہ ہوتی ہے اُ س میں تاریخ لکھ دیں تو کچھ مضائقہ نہیں۔

    (۲) حسب ضرورت پنسل یا قلم سے نشان لگادیں تو اِس کی بھی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند