• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 611861

    عنوان:

    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا. يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ كی صحیح تفسیر كیا ہے؟

    سوال:

    سوال : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا. يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا.تبلیغی حضرات اس آیت کی تفسیر اس طرح کرتے ہیں: جب تم باہر جا کر صحیح الفاظ کہو گے تو اللہ خود تمہاری ساری اصلاح کر دے گا۔ شیخ کی ضرورت نہیں۔ کیا یہ صحیح تفسیر ہے؟ ان لوگوں کے بارے میں کیا کہا جائے جو یہ کہتے ہیں؟جزاک اللہ

    جواب نمبر: 611861

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1199-993/B=10/1443

     تبلیغی حضرات نے آیت مذكورہ كی جو تفسیر بیان كی ہے اس كا ثبوت و حوالہ كیا ہے؟ آیت میں دو باتیں اللہ نے ارشاد فرمائی ہیں: (1) اللہ سے ڈرو یعنی اللہ كا خوف اپنے دلوں میں پیدا كرو۔ جب خدا كا خوف دل میں ہوگا تو آدمی گناہ كا كام كرنے كی ہمت نہیں كرتا ہے۔ اور دوسری بات یہ ارشاد فرمائی كہ درست اور سچی بات بولا كرو‏، جھوٹ‏، ہوائی بات بلاتحقیق كے مت بولو‏، تو ان دونوں پر عمل كرنے كا فائدہ یہ ہوگا كہ اللہ تعالی تمہارے اعمال كو صحیح كردے گا‏، اور تمہارے گناہوں كو معاف كردے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند