• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 10882

    عنوان:

     ہمارے یہاں مدرسہ کے بچوں کو گھر پر بلوا کر جو قرآن خوانی کروائی جاتی ہے اسی طرح درود پاک کا ورد بھی کروایا جاتا ہے کیا اس کی اجرت لینا جائز ہے ؟حالانکہ وہاں کے قاری صاحب کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے وقت کی اجرت ہے جو ہم نے ان کو دیا ہے۔ برائے مہربانی جواب دے کر مشکور فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 204=163/ل

    مذکورہ بالا طریقہ پر قرآن خوانی کرانا ناجائز ہے۔ اجرت لے کر قرآن پڑھنے سے قرآن پڑھنے کا ثواب نہیں ملتا اور جب پڑھنے والے کو ثواب نہیں ملتا تو وہ دوسرے کو اس کا ثواب کیونکر پہنچاسکتا ہے، جو قاری صاحب کہتے ہیں کہ یہ وقت کی اجرت ہے، ان کا قول درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند