• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 18606

    عنوان:

    ہاروت اور ماروت دو فرشتے ہیں، ان کا کیا قصہ ہے، مختصر بتائیں؟ کوئی کہتا ہے کہ اللہ تعالی نے ان کو انسان بنا کر بھیجا اور پھر انھوں نے نافرمانی کی تو ان کو ایک کنویں میں لٹکا دیا ۔کوئی بولتے ہیں کہ ان سے کوئی نافرمانی نہیں ہوئی یہ دنیا میں لوگوں کو جادو سکھاتے تھے اور یہ بھی کہتے تھے کہ یہ صحیح نہیں ہے نہ کرو․․․۔ آپ ذرا مجھے صحیح علم بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18606

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 57=57-1/1431

    بال میں جادو کا بہت چرچا تھا، اوراس کے عجیب اثرات کو دیکھ کر جاہلوں کو اس کی حقیقت اور انبیائے کرام کے معجزات کی حقیقت میں اختلاط واشتباہ ہونے لگا، اور بعض لوگ جادوگروں کو مقدس اور قابل اعتباع سمجھنے لگے اور بعض لوگ جادو کو نیک کام سمجھ کر اس کو سیکھنے اور اس پر عمل کرنے لگے جیسا کہ موجودہ دور میں مسمریزم کے ساتھ لوگوں کا معاملہ ہورہا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس اشتباہ اورغلطی کے رفع کرنے کے لیے بابل میں دو فرشتے ہاروت ماروت نامی اس کام کے لیے بھیجے کہ لوگوں کو سحر کی حقیقت اور اس کے شعبوں سے مطلع کردیں تاکہ اشتباہ جاتا رہے اور جادو پر عمل کرنے نیز جادوگروں کے اتباع کرنے سے اجتناب کرسکیں، اورجس طرح انبیاء علیہم السلام کی نبوت کو معجزات ودلائل سے ثابت کردیا جاتا ہے اسی طرح ہاروت وماروت کے فرشتہ ہونے پر دلائل قائم کردیئے گئے تاکہ ان کے احکامات وارشادات کی تعمیل واطاعت ممکن ہو۔ (دیکھئے معارف القرآن: ج۱ ص۲۱۴، ۴۱۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند