عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 601640
موبائل میں قرآن کریم کی کسی آیت کی رنگ ٹون لگانا
قرآن کریم کی آیتوں کا رنگ ٹون لگا سکتے ہیں ؟
جواب نمبر: 601640
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:305-212/N=5/1442
موبائل کی رنگ ٹون یا الارم ٹون میں قرآن کریم کی کوئی آیت مبارکہ، کلمات ِاذان، کلمہ طیبہ یا درود شریف وغیرہ لگانا درست نہیں، یہ آیت قرآنیہ یا ذکر خداوندی کو دنیوی مقصد میں استعمال کرنا ہے ، جو درست نہیں۔
مستفاد:وعن ھذا یمنع إذا قدم واحد من العظماء إلی مجلس فسبح أو صلی علی النبي صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وأصحابہ إعلاما بقدومہ حتی ینفرج لہ الناس أو یقولوا لہ یأثم ھکذا في الوجیز للکردري (الفتاوی الھندیة، کتاب الکراھیة، الباب الرابع في الصلاة والتسبیح وقراء ة القرآن والذکر والدعاء ورفع الصوت عند قراء ة القرآن، ۵: ۳۱۵، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)۔ ونقلہ عنہ في رد المحتار (کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، ۲: ۲۳۰، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۳: ۳۹۱، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند