• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 8196

    عنوان:

    ہمارے ایک دوست ہیں محترم اشتیاق احمد ، صرف پائجامہ پہن کر اوپری بدن بالکل ننگانہ تو سر پر ٹوپی کبھی کھڑے ہوکر کبھی کرسی پر بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔ وہ بریلوی خیالات کے ہیں کہتے ہیں کہ قرآن کی تلاوت ایسے کرنے سے اس کی بے حرمتی نہیں ہوتی ہے۔ زحمت کرکے قرآن پڑھنے کا صحیح طریقہ بتائیں جس سے ہم لوگوں کی اصلاح ہوسکے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1898/ب= 334/تب

    قرآن اللہ کا پاکیزہ کلام ہے، اور بہت عظمت واحترام والا کلام ہے۔ تلاوت قرآن اللہ سے ہمکلامی ہے، لہٰذا پورے ادب واحترام کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرنی چاہیے۔ کھڑے ہوکر قرآن کی تلاوت کرنا یا کرسی پر بیٹھ کر اور پاوٴں لٹکاکر تلاوت کرنا یہ ادب کے خلاف ہے، اسی طرح کھلے سر یعنی ننگے سر اور ننگے بدن تلاوت کرنا بھی خلاف ادب ہے، کرتا پہن کر ٹوپی اوڑھ کر تلاوت کرنی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند