• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 19784

    عنوان:

    قرآن مجید پڑھتے وقت بہت ساری جگہوں پر وقف اور وقف لازم ہوتا ہے۔ وقف کرتے وقت اگر ہم آخری حرف کو سکون دیں لیکن نئی سانس نہ لیں اور قرآن پڑھنا جاری رکھیں تو کیا یہ جائز ہے؟ اگر جائز نہیں ہے، تو کیا یہ حرام، مکروہ تحریمی، یا مکروہ تنزیہی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 316=294-3/1431

    سکون دے کر سانس کا انقطاع نہ کرنا اور آگے پڑھنا درست نہیں، اصولاً غلط ہے، جس کا حاصل کراہت ہے۔ اسی طرح وقف لازم پر وقف نہ کرنا اچھا نہیں، اس کا حاصل مکروہ تنزیہی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند