• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 51321

    عنوان: جب بچہ قرآن کو ناظر پڑھتا ہے اور ایک شخص اوپر کرسی پر بیٹھا ہو تو اس کا اس طرح بیٹھنا جائز ہے یا نہیں، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: جب بچہ قرآن کو ناظر پڑھتا ہے اور ایک شخص اوپر کرسی پر بیٹھا ہو تو اس کا اس طرح بیٹھنا جائز ہے یا نہیں، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 51321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 466-377/L=5/1435-U قرآن شریف نیچے ہو تو اسی جگہ اونچی چیز پر بیٹھنا خلاف ادب ہے، ولا تقعدوا علی مکانِ أرفع مما علیہ القرآن (حیاة المسلمین: ۵۴ بحوالہ حاشیہ فتاوی محمودیہ: ۳/ ۵۲۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند