عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 11715
کیا قرآن پڑھنے کے لیے وضو کرنا ضروری ہے؟ اگر ہے تو اس کا ذکر قرآن میں کہاں پر ہے؟ بہت سے لوگ اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ وضو ضروری نہیں ہے بس انسان کا پاک ہونا ہی ضروری ہے اور قرآن میں بھی طہارت ہی کو ضروری بتایا گیا ہے قرآن پڑھنے کے لیے؟ برائے کرم اس کے بارے میں کچھ بتائیے؟ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

جواب نمبر: 11715
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 343=322/ب
قرآن چھونے کے لیے وضو کرنا ضروری ہے، پڑھنے کے لیے بلا وضو بھی پڑھ سکتا ہے، بشرطیکہ جنبی یا حائضہ نہ ہو، قرآن پاک میں ہے: لاَ یَمَسُّہُ اِلاَّ الْمُطَہَّرُوْنَ اورحدیث میں صاف طور پر آیا ہے کہ قرآن کو مُحدِث (بے وضو) آدمی نہ چھوئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند