عقائد و ایمانیات
>>
قرآن کریم
سوال نمبر: 41465
عنوان: کسی قریبی عالم کے پاس پہنچ کر حل کرلیا کریں
سوال: آپ کی ویب سائٹ میں ایک سوال کے جواب میں پڑھا کہ استاد کے بنا قرآن کی تفسیر پڑھنا منع ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ مجھے ایک بار تفسیر پڑھنے کا بیحد شوق تھا آخر کار ہم تفسیر "مظہری" تالیف حضرت علامہ قاضی محمّد ثناوَاللہ عثمانی مجدّدی پانی پتی رحمتہ اللہ علیہ " کی تفسیر پڑھنا شروع کیا ہی تھا کہ آپ کی ویب سائٹ فتویٰ کا جواب پڑھا ۔ میرے سامنے اب مشکل یہ ہے کہ میرے پاس کوئی استاذ کی سہولت نہیں ہے۔ اب ہم کیا کریں۔
جواب نمبر: 4146501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1712-1363/B=11/1433
اس میں خطرہ یہ ہوتا ہے کہ آدمی بہت سے مقامات پر غلط مطلب سمجھ لیتا ہے، یہ کام کسی اچھے عالم کی نگرانی میں ہو تو اس سے حفاظت رہے گی، جو بات سمجھ میں نہ آئے یا کچھ تردد ہو تو اسے کسی قریبی عالم کے پاس پہنچ کر حل کرلیا کریں، عالم کی رہنمائی بہرحال ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند